پولیس کارروائیاں، شراب چرس اور پسٹل برآمد، 3ملزم گرفتار
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) پولیس تھانہ سٹی نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے شراب، چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
نتھے والا کے قریب پولیس نے رزاق شاہ کو روک کر تلاشی لی تو کین سے 13 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ گیلانی ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے محمد مہتاب سے 1120 گرام چرس برآمد کی گئی۔ تیسری کارروائی میں جسمانی ریمانڈ پر موجود ملزم ابوبکر بلوچ کی نشاندہی پر اس کے گھر میں موجود پیٹی سے 30 بور پسٹل اور دو گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments