پیاز کی قیمت 200 روپے کلو سے تجاوز کرگئی
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں پیاز کی قیمت کئی روز گزرنے کے باوجود کم نہ ہوسکی اور فی کلو قیمت 200 روپے سے تجاوز کرگئی۔
سبزی فروشوں کے مطابق رسد میں کمی، نئی فصل کی محدود آمد اور طلب کے مقابلے میں سپلائی کم ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق منڈی تک پیاز پہنچانے کے اخراجات اور موسمی حالات بھی قیمت پر اثرانداز ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے ضروریہ پہلے ہی مہنگی ہیں، جبکہ پیاز کی قیمت نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments