سی پی او کا ملتان سٹیڈیم کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے افسروں کے ہمراہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کا وزٹ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی پی او ملتان نے سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسروں و اہلکاروں اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں سے بریفنگ لی۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ہدایت کی کہ سٹیڈیم میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے ، تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments