پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار موٹرسائیکل اور پستول برآمد

 پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار  موٹرسائیکل اور پستول برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکل اور 30 بور پستول معہ گولیاں برآمد کر لیں۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج ہے ۔ ملزم مبینہ طور پر رات کے وقت ویران مقامات پر شہریوں کو اسلحے کے زور پر روک کر موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لیتا تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ، جبکہ قانونی کارروائی بھی جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم سے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...