فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 1ہزار کلو غیر معیاری مصالحہ جات ضبط، پروڈکشن بند

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، 1ہزار کلو غیر معیاری مصالحہ جات ضبط، پروڈکشن بند

خانیوال کے علاقے 126 پندرہ ایل، بوریوالا روڈ پر کارروائی،سرخ مرچوں اور ہلدی پاؤڈر کے نمونے غیر معیاری نکلے ،مشینری بھی تحویل میں لے لی گئی، مزید کریک ڈاؤن جاری ،ڈی جی فوڈ

ملتان،خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،لیڈی رپورٹر)ناقص مصالحہ جات ضبط،ملاوٹ کے دھندے پر ضرب، فوڈ سیفٹی ٹیم کی خانیوال( 126 پندرہ ایل بوریوالا روڈ) پر مصالحہ یونٹ پر کارروائی، 1 ہزار 150 کلو غیر معیاری مصالحہ جات ضبط،اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے خانیوال کے علاقے 126 پندرہ ایل، بوریوالا روڈ پر واقع مصالحہ جات یونٹ پر کارروائی کی جہاں سرخ مرچوں اور ہلدی پاؤڈر کے نمونے مقررہ معیار پر پورے نہ تھے ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں تیار کیے جانے والے غیر معیاری مصالحہ جات مختلف مقامات پر سپلائی کیے جانے تھے ، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیم نے 1,150 کلو مصالحہ جات ضبط کر لیے اور مشینری بھی تحویل میں لے کر یونٹ کی پروڈکشن اصلاحی اقدامات کی تکمیل تک بند کر دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خوراک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...