انجمن تاجران چونگی نمبر 11ریلوے پھاٹک الیکشن،2گروپ میدان میں

انجمن تاجران چونگی نمبر 11ریلوے  پھاٹک الیکشن،2گروپ میدان میں

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران چونگی نمبر 11 تا ریلوے پھاٹک کے انتخابات، دو گروپ میدان میں آگئے ، پولنگ کل جمعرات 15 اکتوبر کو ہوگی۔

انجمن تاجران چونگی نمبر 11 تا ریلوے پھاٹک کے انتخابات میں دو گروپ آمنے سامنے آگئے ، انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کل 15 اکتوبر بروز جمعرات صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جس میں 465 رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔انتخابات میں تاجر ہمدرد گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار چودھری اشفاق اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ملک اصغر بھٹی جبکہ تاجر اتحاد گروپ کی جانب سے صدر کے امیدوار چودھری ندیم رفیق اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار ثاقب حسین اپنے اپنے پینلز کے ہمراہ میدان میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...