شرقی کالونی کا فلٹریشن پلانٹ بند، شہری صاف پانی سے محروم

شرقی کالونی کا فلٹریشن پلانٹ بند، شہری صاف پانی سے محروم

شہریوں کا وزیراعلیٰ اور کمشنر ملتان سے نوٹس لینے ، پلانٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)شرقی کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کی بندش کے باعث شہری صاف پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ۔ شرقی کالونی کے فلٹریشن پلانٹ کی بندش پر علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں حافظ میاں عثمان، شاہد میاں عمر، شاہد ایڈووکیٹ، میاں وقار حسن، میاں ابرار اور دیگر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹس نصب کیے ، لیکن ان کی بندش کے باعث شہری بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شرقی کالونی کا فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہونے سے علاقہ مکینوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوامی سہولت کے لیے قائم منصوبوں کو فعال رکھنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر ملتان اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور فلٹریشن پلانٹ کی مرمت و بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو صاف پینے کا پانی میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...