پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کسی صورت منظور نہیں،صہیب عمار
ملتان(کرائم رپورٹر )جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام پٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تیسرے مرحلے کے آغاز میں نواں شہر چوک ملتان پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔۔
، جس سے امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ہے ، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت عوام کو عارضی اور محدود ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی ختم کرے ، کیونکہ عوام کو حقیقی ریلیف اسی صورت میں مل سکتا ہے ۔ اس موقع پر خواجہ عاصم ریاض ، خواجہ صغیر احمد ، ڈاکٹر خالد رشید، مولانا انعام اللہ جامعی ، محمد واجد انوار ، ذمہ دران جماعت سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہِ راست عام آدمی کی زندگی پر پڑتے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے صرف گاڑی چلانے والے متاثر نہیں ہوتے بلکہ اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ، کاروبار اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ پہلے ہی مہنگائی اور معاشی مشکلات کا شکار عوام پر پٹرولیم لیوی کا اضافی بوجھ ڈالنا کسی طور قابل قبول نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے بجائے انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے سنجیدہ اور مستقل اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہفتہ وار 500 روپے اور چھوٹی گاڑیوں کے لئے دس روز میں ایک ہزار روپے تک ریلیف کا اعلان عوام کی مشکلات کے مقابلے میں ناکافی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments