پٹرول ایجنسی پر آتشزدگی جھلس کر لڑکا زخمی

پٹرول ایجنسی پر آتشزدگی جھلس کر لڑکا زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر )پٹرول ایجنسی پر کام کرنے والا نوجوان آگ لگنے سے جھلس گیا تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔۔

 تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی سگو چوک کے قریب غیر قانونی پٹرول یونٹ قائم کیا تھا جہاں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لیکر کام کرنے والا مزدور ریحان کو زد میں لیکر بری طرح جھلسادیا ۔واقع کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122فائر فائٹر نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ اور آگ سے جھلسنے والے مزدور ریحان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان کی حالت سیریس بتائی گئی ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...