بیگم نصرت بھٹو سیاسی تاریخ کی باہمت خاتون،نسیم لابر

بیگم نصرت بھٹو سیاسی تاریخ  کی باہمت خاتون،نسیم لابر

ملتان(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے زیرِ اہتمام مادرِ جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔۔

، جس کی صدارت پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر نے کی۔ تقریب میں بیگم نصرت بھٹو کی جمہوری خدمات، سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین و عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نسیم حسین لابر، اے ڈی خان بلوچ، خواجہ عمران اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کی ایک ایسی باہمت خاتون رہنما تھیں جنہوں نے ذاتی صدمات، سیاسی مشکلات اور آمریت کے کٹھن دور کے باوجود جمہوریت عوام کے حقِ حکمرانی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...