متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر اور واٹر پمپ چوری ، تحقیقات شروع

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری مختلف تھانوں کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا جبکہ نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر اور واٹر پمپ لے اڑے یکے بعد دیگرے وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شاہ کی حدود میں اڈا چھٹا میل کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے بلال احمد کو اسلحے کے زور پر روک کر 60 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں موبائل فون چھیننے کی دو وارداتیں پیش آئیں شادمان کالونی کے رہائشی طاہر جاوید سے گھر کے باہر واک کے دوران موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ ملتان روڈ پر چونگی نمبر 5 کے قریب فرید ٹاؤن کے رہائشی شاہ زیب سے بھی نامعلوم ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی کی حدود میں الخلیق پٹرولیم کے قریب تین ڈاکوؤں نے ماجد حسین سے 10 ہزار روپے نقدی لوٹ لی جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں غوثیہ گیس سنٹر پر تین مسلح ڈاکوؤں نے شبیر احمد کی دکان سے 40 ہزار روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے دوسری جانب تھانہ گگو کی حدود میں نامعلوم چور اعجاز حسین کے رقبے سے لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے جبکہ تھانہ شیخ فاضل کی حدود میں ریاض احمد کا واٹر پمپ بھی چوری کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...