خان شہباز حسن بلوچ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ضلع ملتان کے صدر منتخب
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نے خان شہباز حسن بلوچ کو ضلع ملتان کا صدر منتخب کر دیا۔
اس سلسلے میں جنرل سیکرٹری پنجاب ممتاز حسین پڑھیار ملتان پہنچے ، جہاں انہوں نے نومنتخب ضلعی صدر کو تقرری کا نوٹیفکیشن پیش کیا اور مبارکباد دی۔اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنماؤں ملک اللہ رکھا اعوان، بلال خان بلوچ، خان حیدر شہباز بلوچ اور محمد امجد نے بھی خان شہباز حسن بلوچ کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔خان شہباز حسن بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع ملتان میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے ، کارکنوں کو ساتھ لے کر چلنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments