فری میڈیکل کیمپ ، 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ

 فری میڈیکل کیمپ ، 700  سے زائد مریضوں کا معائنہ

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)علی حسن فری دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ ، جبکہ سی بی سی، الٹراساؤنڈ، ای سی جی، شوگر اور بلڈ پریشر سمیت دیگر ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔

 مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔۔ماہر امراض جلد ڈاکٹر شکیل شکور اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر حسیب نے دو روزہ ماہانہ میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ کرکے دلی سکون ملا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محمود رضا اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ کیمپ میں 12 سے زائد مختلف شعبوں کے ماہرین نے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ کیمپ میں ڈاکٹر معین کھرل، ڈاکٹر عامر ظفر، ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹر مظہر مرتضیٰ، ڈاکٹر صائم، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر فیضان، ڈاکٹر عادل، ڈاکٹر ذوالفقار اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...