موسم سرما سے قبل میپکو گرڈ اسٹیشنوں کی مرمت شروع

موسم سرما سے قبل میپکو گرڈ اسٹیشنوں کی مرمت شروع

132 کے وی گرڈ اسٹیشنوں پر انسولیٹرز کی صفائی، آلات کی جانچ کی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں موسم سرما کے دوران صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے گرڈ اسٹیشنوں، پاور ٹرانسفارمرز اور ٹرانسمیشن لائنوں کی سالانہ و ششماہی مرمت اور دیکھ بھال کا خصوصی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد اور جنرل منیجر آپریشن انجینئر محمد اکرم سیال کی ہدایت پر جاری پروگرام کے تحت ریجن بھر کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ڈسک انسولیٹرز کی صفائی، معائنہ اور ضرورت کے مطابق تبدیلی سمیت دیگر تکنیکی کام کئے جا رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو مستحکم بنانا اور ممکنہ فنی خرابیوں کا بروقت تدارک کرنا ہے ۔اس سلسلے میں 132 کے وی قاسم پور تا وہاڑی روڈ ملتان ٹرانسمیشن لائن، 132 کے وی لیہ-I ٹرانسمیشن لائن اور 132 کے وی یزمان گرڈ اسٹیشن میں سرکٹ بریکرز اور ڈسک انسولیٹرز کی صفائی و مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر جی ایم آپریشن اور متعلقہ جی ایس او سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز مرمتی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ٹی اینڈ آئی اور ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژنز کے عملے کو تمام کام مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کرنے اور اہم برقی آلات کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...