نشتر سکیورٹی ٹیم نے چوروں کا گروہ پکڑ لیا، 5 موبائل برآمد

نشتر سکیورٹی ٹیم نے چوروں کا گروہ پکڑ لیا، 5 موبائل برآمد

مریضوں، ڈاکٹروں اور عملے کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ، ایم ایس

ملتان (لیڈی رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نشتر ہسپتال کی سکیورٹی نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ہسپتال میں سرگرم انتہائی منظم اور شاطر چور گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار گروہ میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک وارڈ میں موبائل چوری کی اطلاع پر نائٹ سکیورٹی سپروائزر مزمل الطاف کی سربراہی میں سکیورٹی ٹیم نے ایک خاتون کو ہسپتال احاطہ میں مشکوک حالت میں بیٹھے دیکھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اس کا تعاقب کیا تو گھبراہٹ میں اس خاتون نے ایک موبائل فون نیچے پھینک دیا۔ سکیورٹی نے موقع پر ہی اسے حراست میں لے کر موبائل برآمد کر لیا۔ خاتون سے تفتیش پر اس کے دو ساتھیوں کا سراغ ملا جنہیں فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے کل پانچ موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر کا چوری شدہ موبائل بھی شامل ہے جو انہوں نے کچھ دیر قبل وارڈ سے چوری کیا تھا۔ چیف سکیورٹی آفیسر نشتر ہسپتال سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالقادر خان صاحب کی واضح اور سپیشل ہدایت تھی کہ ہسپتال سے چوری کا خاتمہ اور اس میں ملوث عناصر کی سرکوبی کی جائے ۔ اسی ہدایت پر نائٹ سکیورٹی سپروائزر مزمل الطاف نے سادہ کپڑوں میں ملبوس ٹیمیں ہسپتال کے مختلف حصوں میں تعینات کی تھیں اور یہ کامیابی اسی پیشہ ورانہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...