لائن سٹاف کیلئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت کا آغاز

 لائن سٹاف کیلئے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت کا آغاز

آتشزدگی کے دوران ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیت دی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)بہاولنگر سرکل میں سیفٹی کلچر کے فروغ اور ملازمین کی جان و مال کے تحفظ کے لئے محکمہ سول ڈیفنس پنجاب کے تعاون سے لائن اسٹاف کے لئے شہری دفاع کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولنگر سرکل خالد حسین سیال کی نگرانی میں منعقدہ تربیتی سیشن کے دوران محکمہ سول ڈیفنس کے انسٹرکٹرز نے لائن سٹاف کو جنگی حالات، بلیک آؤٹ، آگ بجھانے کے طریقوں اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے عملی و نظریاتی تربیت فراہم کی۔ورکشاپ میں ملازمین کو خون بہنے کی صورت میں فوری طبی امداد، فریکچر کی صورت میں متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور ہنگامی حالات میں بروقت و درست اقدامات کرنے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی او ٹریننگ اینڈ سیفٹی میپکو بہاولنگر سرکل غلام سرور نے محکمہ سول ڈیفنس پنجاب کے افسران اور انسٹرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میپکو ملازمین کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت فراہم کرنا سیفٹی کلچر کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ میپکو میں لائن سٹاف کی حفاظت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...