ایچ ای سی: کمپیوٹنگ ڈگری طلبہ کیلئے اسکلز ٹیسٹ لازمی قرار

 ایچ ای سی: کمپیوٹنگ ڈگری طلبہ کیلئے اسکلز ٹیسٹ لازمی قرار

ملتان (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے کمپیوٹنگ ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم طلبہ کے لئے نیشنل اسکلز کمپیٹینسی ٹیسٹ (این ایس سی ٹی) 2027 لازمی قرار دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔۔

ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے طلبہ کو ڈگری مکمل کرنے سے قبل مذکورہ ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے مطابق ٹیسٹ جنوری 2027 میں ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لئے 23 اور 24 جنوری کی ممکنہ تاریخیں مقرر کی گئی ہیں۔ نیشنل اسکلز کمپیٹینسی ٹیسٹ کمپیوٹر بیسڈ ہوگا اور ملک بھر میں 100 سے زائد امتحانی مراکز پر لیا جائے گا۔ٹیسٹ میں سرکاری و نجی جامعات کے مین کیمپسز، سب کیمپسز اور ان سے منسلک کالجز کے اہل طلبہ شرکت کریں گے۔ ایچ ای سی نے امتحان کے انعقاد اور طلبہ کی سہولت کے لئے تمام متعلقہ جامعات کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں تاکہ اہل امیدواروں کی رجسٹریشن اور امتحان میں شرکت یقینی بنائی جا سکے ۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والے طلبہ کی ڈگری کی تکمیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ تاہم اس حوالے سے حتمی پالیسی اور دیگر تفصیلات کے لئے ایچ ای سی کی باضابطہ ہدایات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...