خانپور شمالی میں 35 ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام

 خانپور شمالی میں 35 ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام

وزیراعلیٰ اور پولیس حکام سے تحفظ فراہم کریں :زمیندار الطاف کی اپیل

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) موضع خانپور شمالی کے زمیندار محمد الطاف نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی 35 ایکڑ ملکیتی اراضی پر بعض بااثر افراد زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ریونیو ریکارڈ میں بھی مبینہ طور پر ردوبدل کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مظفرگڑھ پریس کلب میں محمد مبشر، محمد مدثر، محمد ارشد، محمد الطاف، منور حسین، محمد خالد اور محمد اسلم آرائیں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد الطاف نے بتایا کہ وہ موضع خانپور شمالی میں 35 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں، جہاں انہوں نے مکانات، بھانہ اور مرغی خانہ تعمیر کر رکھے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

ان کے مطابق مبینہ طور پر عملہ مال سے سازباز کرکے ان کی ملکیتی اور زیرقبضہ اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے قبل بھی عملہ مال کی مدد سے غیرقانونی انتقال وغیرہ کروا چکا ہے ، جس کے خلاف وہ عدالتوں سے رجوع کر چکے ہیں عملہ مال کے خلاف پہلے ہی درخواستیں دی جا چکی ہیں۔ محمد ارشد اور محمد الطاف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے اپیل کی کہ انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور قانونی و عدالتی چارہ جوئی سے روکنے کے لیے مبینہ ناجائز ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...