منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ سخت، شراب، چرس بر آمد
ملتان پولیس نے 627گرام چرس، ڈیڑھ کلو افیون، ہیروئن، 138کلو آئس برآمد 63ہزار 777بوتلیں شراب شامل، 49چالو بھٹیاں سیل کردی گئیں
ملتان (کرائم رپورٹر )ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروشوں اور نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف رواں سال 2026 کے دوران 2,916 مقدمات درج کیے گئے ۔منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران ملتان پولیس نے 627 کلوگرام چرس اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 168 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 138 کلوگرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 627 کلوگرام بھنگ بھی برآمد کی گئی۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 63 ہزار 777 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
غیر قانونی طور پر شراب تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 49 عدد چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔سی پی او ملتان کی منشیات فروشوں اور نشہ آور اشیاء کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی سی پی او ملتان نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائیاں جاری رکھنے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ سی پی او نے مزید کہا کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف منظم کارروائیاں جاری رکھی جائینگی ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments