لائن سٹاف کی زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح،ملک یعقوب احمد

لائن سٹاف کی زندگیوں کا تحفظ  اولین ترجیح،ملک یعقوب احمد

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمدنے کہا ہے کہ لائن سٹاف کی زندگیوں کا تحفظ میپکو انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین دورانِ ڈیوٹی حفاظتی اصولوں اور محکمانہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ملازمین کی زندگیاں نہ صرف محکمہ بلکہ ان کے اہل خانہ کے لئے بھی انتہائی قیمتی ہیں اور ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور سرکل کی مختلف سب ڈویژنوں میں شیڈول شٹ ڈاؤن کے دوران سیفٹی واک کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...