مہنگائی کے سبب گندم کی کاشت مشکل ہوگئی، خالد خاکوانی
ملتان(کرائم رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ کسانوں کے لئے مہنگائی کے باعث گندم کی کاشت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔۔۔
مہنگی کھاد، ڈیزل بجلی سمیت دیگر زرعی اخراجات نے کاشتکاروں کو گندم کم کاشت کرنے پر مجبور کردیا ہے حکومت کاشکاروں کو ریلیف دینے کے لئے مہنگائی کنٹرول کرے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ربیع سیزن 2027-28کے لئے گندم کا سرکاری ریٹ 4500 روپے فی من مقرر کیا ہے جو کہ اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم ریٹ مقرر کیا گیا ہے مہنگائی کی اس لہر میں کسان اب گندم کی کاشت کرنے سے قاصر ہے جب کہ کھاد اور بیج بھی مہنگے داموں بلیک میں مل رہے ہیں اس وجہ سے کسان گندم کی کاشت کم کر رہے ہیں۔ حکومتی عد م توجہی اور کسانوں کو ریلیف پیکیج نہ دینے کی وجہ سے اس سال گندم کی کاشت میں نمایاں کمی ہوگی جس سے گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گا موجودہ حالات میں حکومت کو چاہیے کہ کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کے لئے ڈیزل کھاد سمیت دیگر زرعی اخراجات میں کمی کے لئے پالیسی کا اعلان کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments