اے سی کی میڈیکل آفیسرکو بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
مراکز صحت میں تاخیر قابل قبول نہیں:اُم حبیبہ،ہیلتھ کلینک شاہ جمال کا دورہ سینٹر آف ایکسیلنس بوائز کے سپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریبات میں شرکت
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) مریم نواز ہیلتھ کلینک شاہ جمال میں ڈاکٹر کی تاخیر سے آمد کی شکایات درست ثابت، اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کا دورہ، بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، سینٹر آف ایکسیلنس بوائز میں سالانہ سپورٹس ڈے 2026کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں بھی شرکت ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے ، سرکاری اداروں کی کارکردگی کی جانچ اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک شاہ جمال کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات سمیت عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالباسط کو بروقت ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری مراکز صحت میں غفلت اور تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے سینٹر آف ایکسیلنس بوائز مظفرگڑھ میں سالانہ اسپورٹس ڈے 2026کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ نے کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن کے ذریعے صحت مند طرزِ زندگی، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مثبت مقابلے کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے طلبہ کی کھیلوں میں دلچسپی اور جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی طلبہ کی شخصیت سازی، جسمانی صحت اور خود اعتمادی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments