ایس پی غلام جیلانی ٹوانہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

ایس پی غلام جیلانی ٹوانہ کے  اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام

ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ایس پی آر آئی بی غلام جیلانی ٹوانہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ایس پی آر آئی بی غلام جیلانی ٹوانہ کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اے ڈی آئی جی عامر مشتاق،ڈی ایس پی آر آئی بی فاروق سلطان،ڈی ایس پی لیگل ثناء اﷲ خان،پرسنل سیکرٹری محمد ممتاز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید احمد،انسپکٹرز مامون علی،نعیم رضا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر آر پی او نے غلام جیلانی ٹوانہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ غلام جیلانی ٹوانہ نے ہمیشہ اپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے انجام دیئے ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں