تحصیل سطح پر ریسکیو 1122 کا منصوبہ سست روی کا شکار

تحصیل سطح پر ریسکیو 1122 کا منصوبہ سست روی کا شکار

تاخیر سے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ،فنڈز ملنے پر کام تیز ہو گا :محکمہ بلڈنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فنڈز کی عدم فراہمی محکمہ بلڈنگ کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث ضلع بھر میں تحصیل سطح پر ریسکیو 1122 کے قیام کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سابق حکومت نے ناگہانی آفت اور حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تحصیل سطح پر ریسکیو 1122 کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے فنڈز جاری بھی کر دیئے تھے یہ منصوبہ گزشتہ سال مکمل ہونا تھا لیکن سرگودھا سمیت صوبہ کی متعدد تحصیلوں میں منصوبہ تا حال مکمل نہ ہو سکا ہے ، منصوبہ کی تاخیر سے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے ، محکمہ بلڈنگ کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہوتے ہی کام کی رفتار تیز کر دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں