محمد اکرم عامر کے بڑے بھائی کا انتقال،سپرد خاک کر دیا گیا

 محمد اکرم عامر کے بڑے بھائی  کا انتقال،سپرد خاک کر دیا گیا

دنیا میڈیاگروپ سرگودھا کے بیوروچیف محمد اکرم عامر،کونسلر چوہدری محمد اصغر، چوہدری محمد اختر کے بڑے بھائی محمد اسلم انتقال کر گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں فیکٹری ایریا کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں صحافیوں، ڈاکٹرز، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کی رسم قل (آج) 15ستمبر بروز بدھ صبح 8بجے جامع مسجد توکلی سلانوالی روڈ پرادا کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں