کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن:دوبارہ گنتی کی 2درخواستیں مسترد

 کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن:دوبارہ گنتی کی 2درخواستیں مسترد

دونوں شکست خوردہ امیدوار اب الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کرینگے

سرگودھا(نامہ نگار ) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کے انتخابات کے ریٹرننگ آفیسر عمر صدیق چوہدری نے الیکشن میں ناکام ہونے والے دو امیدواروں کی ری کاؤنٹنگ کی اپیلیں مسترد کر دی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر ایک سے ہارنے والے آزاد امیدوار نے 813 ووٹ جبکہ کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے محمد اویس ظہور نے 819 ووٹ لیے تھے ، اسی طرح وارڈ نمبر دو سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار محمد جواد خرم نے 91 جبکہ آزاد امیدوار محمد شہزاد انور 989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، جس پر دونوں ہارنے والے امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی اپیلیں کی جو مسترد کر دی، جس پر امیدوار اب الیکشن ٹربیونل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں اپیل دائر کرینگے ، دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں