ریسکیو 1122 سرگود ھا کی انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج میں پہلی پوزیشن

ریسکیو 1122 سرگود ھا کی انٹر  ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج میں پہلی پوزیشن

پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 سرگودہا نے انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ریجنل ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج میں سرگودہا ، میانوالی ، خوشاب اور بھکر کی ٹیموں نے میڈیکل، فائر فٹ، ویل ، ہائٹ ریسکیو اور تیراکی کے مقابلہ جات ہوئے جن میں ریسکیو سرگودہا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے سرگودہا کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ سرگودہا کی ٹیم انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج جو کہ لاہورمیں منعقد ہورہا ہے اُس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گی اور سرگودہا ڈویژن کا نام روشن کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں