مچھلی کا شکار کرتے 55سالہ شخص دریامیں ڈوب گیا

مچھلی کا شکار کرتے 55سالہ شخص دریامیں ڈوب گیا

ملک ربنواز کی لاش نہ مل سکی،غوطہ خور اور ریسکیو کا آپریشن جاری

سرگودھا، جوہر آباد(سٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا ) فیکٹری ایریا کا رہائشی دریا جہلم میں مچھلیاں پکڑتے دریا میں ڈوب گیا، فیکٹری ایریا کا رہائشی55سالہ ملک ربنواز گزشتہ روز مچھلی کے شکار کیلئے دوستوں کے ہمراہ خوشاب دریا پر گیا جہاں پیر پھسلنے سے دریا میں گر گیا، جس کی لاش کی تلاش غوطہ خوروں کی مدد سے جاری ہے ، لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد دریاجہلم پر پہنچ گئی، گزشتہ رات سے جاری آپریشن میں ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی غوطہ خوروں کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جو لاش کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں