ضلعی پولیس کے زیراہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

ضلعی پولیس کے زیراہتمام  سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

ضلعی پولیس کے زیراہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقادکیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کانفرنس میں ڈی پی اوذوالفقاراحمد، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم خان، ایڈیشنل ایس پی ملک واجد حسین، ڈی ایس پی سٹی محمد عثمان، ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم عطاء اور پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،محمد رمضان عطاری نے نعت خوانی کی ،ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ہر شخص کیلئے اسوہ حسنہ پر عمل ہی کامیابی کا ضامن ہے ۔ مفتی محمد فراز عطاری نے کہا کہ آپؐ نے دنیا کو امن،محبت رواداری،بھائی چارے اور تحمل و برداشت کا پیغام دیا ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعاکروائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں