جھنڈ کی صورت میں درخت لگانے کیلئے مہم کا جائزہ اجلاس

جھنڈ کی صورت میں درخت لگانے کیلئے مہم کا جائزہ اجلاس

ڈویژنل افسران نے چاروں اضلاع میں لگائے پودوں بارے آگاہ کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرکاری دفاتر کی خالی اراضی پر جھنڈ کی صورت میں درخت لگانے کے حوالے سے جاری مہم کاجائزہ اجلاس ایڈیشنل کمشنر جنرل شہباز حسین نقوی کی زیر صدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں کنزرویٹر جنگلات محمد عظیم کے علاوہ تمام سرکاری محکموں کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے سرکاری دفتر کی خالی اراضی پر جھنڈ کی صورت میں لگائے جانے والے درخت کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ ڈویژنل افسران نے چاروں اضلاع میں لگائے جانے والے پودوں کی اقسام اور تعداد کے علاوہ ان کی نگہداشت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا ۔ ایڈیشنل کمشنر شہبا ز حسین نقوی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کا واحد حل زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہے ۔ سرکاری اداروں کے ساتھ نجی ادارے او رعام شہریوں کو بھی احساس کرنا ہو گا اور درخت لگانے کا شعوراجاگر کرنا ہو گا ۔ ہر فرد کو کم از کم دو درخت ضرور لگانے چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں