چار ڈاکوئوں کا کنسٹرکشن کمیٹی کے ملازمین پر تشدد،لوٹ مار

چار ڈاکوئوں کا کنسٹرکشن کمیٹی کے ملازمین پر تشدد،لوٹ مار

اکاؤنٹنٹ گلفام ،اوورسیئر اسد محمود سے نقدی ،موبائل فون چھین لئے,خالد اور جہانگیر کے کریانہ سٹوروں پر وارداتیں،3موٹرسائیکلیں چوری

سرگودھا(نامہ نگار ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران موضع ٹبہ کے قریب چار نامعلوم افراد نے ایک کنسٹرکشن کمپنی کے اکاؤنٹنٹ گلفام اور اوورسیئر اسد محمود کو روک کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نقدی و موبائلز چھین لئے اور فرار ہو گئے ،جبکہ فاضل ٹاؤ ن کے رہائشی خالداور ڈھڈی کالونی کے محمد جہانگیر کے کریانہ سٹوروں سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت سے زائد کی اشیائے خوردونوش ،ظفر کالونی سے عدنان شفیق،کوٹمومن سے عقیل عباس،نواحی سلیمان پورہ سے قیصر منیر،74جنوبی سے محمد ابوبکرکی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں