’’ انڈسٹریل سیفٹی سٹریٹیجی‘‘ پرعملدرآمد کی ناقص صورتحال

 ’’ انڈسٹریل سیفٹی سٹریٹیجی‘‘ پرعملدرآمد کی ناقص صورتحال

پنجاب حکومت نے فوری طور پر وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب حکومت نے ’’انڈسٹریل سیفٹی سٹریٹیجی‘‘ پرعملدرآمد کی ناقص صورتحال پر وجوہات سے آگاہ کرنے اور ضلعی حکومتوں کو عملدرآمد کا فریم ورک ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ،ذرائع کے مطابق اس وقت سرگودھاسمیت ریجن بھر میں چاول’ آٹا’گھی’ جانوروں کی ادویات’ آئسکریم’ برف سمیت متعدد چھوٹے بڑے بیشتر یونٹس آبادی والے علاقوں میں قائم ہیں جن میں آتش زدگی سمیت دیگر حادثات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے مناسب آلات ہیں اور نہ ہی یہ شور اور آلودگی کے خاتمے کیلئے مناسب حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں’ اس ضمن میں سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنرز کو ایک فریم ورک تیار کرکے ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مقرر کردہ پیریڈ میں عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے بعدازاں خلاف ورزی کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں