حادثات میں کمی لانے کیلئے شیر شاہ سوری روڈ کی بحالی کا مطالبہ
روڈ کی بحالی سے تحصیل بھر کی عوام کے معیار زندگی میں بھی بہتری آ ئیگی
کندیاں(نمائندہ دنیا)آئے رو ز قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ شیر شاہ سوری روڈ کی بحالی کو ممکن بنایا جائے شیر شاہ سوری روڈ کی بحالی سے ایم ایم روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ میں کمی واقع ہوگی اور حادثات کی شرح میں 50فیصد تک کمی ہوگی شیر شاہ سوری روڈ کی بحالی سے تحصیل بھر کی عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ تحصیل بھر میں معاشی انقلاب برپا ہو گا شیر شاہ سوری روڈ تحصیل پپلاں کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتا ہے تحصیل پپلاں کے منتخب عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ تحصیل پپلاں کی خوشحالی اور بحالی کیلئے شیر شاہ سوری روڈ کو از سر نو بحال کروانے میں اعلیٰ سطح پر کردار ادا کریں مذکورہ سڑک کی بندش کی وجہ سے ایم ایم روڈ پر ٹریفک کا لوڈ انتہائی زیادہ ہے اور آئے روز جان لیوا حادثات کی اطلاع مل رہی ہیں جب تک اس کا متباد ل روٹ شیر شاہ سوری روڈ کو بحال نہیں کیا جاتا اسی طرح انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا رہے گا۔