انشاء اﷲمہنگائی کے بادل جلد چھٹ جا ئینگے ،امجد علی خان

انشاء اﷲمہنگائی کے بادل جلد چھٹ جا ئینگے ،امجد علی خان

کندیاں(نمائندہ دنیا ) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع امجد علی خان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بیانیے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اپوزیشن جماعتیں کورونا وباء کے پیش نظر پوری دنیا میں ہونے والی مہنگائی پر سیاست کر کے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مصر وف ہیں۔

 انشاء اﷲ بہت جلد مہنگائی کے بادل ملک سے چھٹ جائیں گے ، اشیائے خور ونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں بہت جلد اعتدال پر آجائیں گی ، ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر حالت جنگ میں ہے چند ناخلف سیاستدان ملک دشمن طاقتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں،قوم مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں