ذاتی پسند نا پسند پر کی جانیوالی حلقہ بندیاں نامنظور :شفیع اللہ فاروقی

ذاتی پسند نا پسند پر کی جانیوالی حلقہ  بندیاں نامنظور :شفیع اللہ فاروقی

کندیاں(نمائندہ دنیا )سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) پی پی 88،سابق کونسلر شفیع اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ ذاتی پسند نا پسند پر کی جانیوالی حلقہ بندیاں نامنظور ہیں اور ہم ان زبردستی کی حلقہ بندیوں کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ میرے وارڈ کے محلہ جات محلہ نظام آباد اور محلہ عالم آباد کو ٹاؤن کمیٹی کی حدود سے ختم کرکے رورل میں شامل کیا جانا سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ،ہم اس زیادتی پر چپ نہیں بیٹھیں گے اور ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں