جرائم کو چھپائیں نہ کرپشن کریں، ایسے پولیس افسر بنیں کہ جرائم پیشہ دیکھ کر خوفزدہ ہوجائیں: آئی جی پنجاب

جرائم کو چھپائیں نہ کرپشن کریں، ایسے پولیس افسر بنیں کہ جرائم پیشہ دیکھ کر خوفزدہ ہوجائیں: آئی جی پنجاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ذکاء اﷲ شہید پولیس لائن سرگودھا کا دورہ کیا،آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔

آئی جی پنجاب کو سلامی دی گئی۔ انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،پولیس کے شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم ،مسائل دریافت کیے ۔آئی جی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداء کے اہل خانہ ہمیں اپنی فیملی کی طرح عزیز ہیں۔

پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ کنٹرول یونٹ کا افتتاح،ریسورس مینجمنٹ سنٹر اور انوسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کا معائنہ کیا۔آئی جی نے موبائل خدمت مرکزاور محافظ سکوا ڈ کو چیک کیا ۔ پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ عوام کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کریں ،ان کے ساتھ رویہ بہتر رکھیں ، اچھا پولیس افسر وہ ہے جس کو دیکھ عوام کو احسا س تحفظ ملے اور جرائم پیشہ خوفزدہ ہو جائے۔

اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کریں ، جرئم کو مت چھپائیں،ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش میرٹ پر کریں ، کرپشن نہ کریں ۔ قبل ازیں آر پی او ا سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا میں یقین دلاتا ہوں کہ پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں