پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس کی بڑی کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی زیرسربراہی تھانہ میانی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور جدیدا سلحہ گولی بارود کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ اے ایس پی بھلوال شہزاد اکبر کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ میانی سب انسپکٹر شاہد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ سمگلر طارق خان ولد جعفر خان قوم پٹھان سکنہ پشاور کو اسلحہ سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضہ سے 50 جدید اسلحہ جن میں 26پسٹل30 بور، 10 رائفل ، 13 بندوق بارہ بور، 1رائفل LMG ، 94 میگزین پسٹل 30 بور، 18 جدید میگزین پسٹل 30 بور، 56 میگزین بندوق بارہ بور، 5بٹ رائفل ، 20 مختلف ہتھیاروں کے آلات ، 11000 گولیاں پسٹل 30 بور، 7000 گولیاں ۹ایم ایم، 3860 گولیاں رائفل44 بور، 1920 گولیاں کلاشنکوف برآمد کرلیں جبکہ اسلحہ کی ترسیل کیلئے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے ملزم یہ اسلحہ بڑے شہروں میں فروخت کے لئے لے جا رہا تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں