مونس الہٰی کا کالا باغ ڈیم پر قومی سوچ بیدار کرنا تاریخ ساز کارنامہ :سرفراز گوندل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری سرفراز گوندل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے نوجوان قائد وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی کا کالا باغ ڈیم پر قومی سوچ بیدار کرنا تاریخ ساز کارنامہ ہے۔
انہوں نے پاکستان کی آبی ترقی پر اسلا م آباد میں منعقد بین الاقوامی سمینار میں اپنے خطاب میں پاکستان کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو ناگذیر قرار دیا کیونکہ سستی ترین اور وافر بجلی اور زرعی مقاصد کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر بہت ضروری ہے حکومت بھی ملک و قوم کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کرے دیگر صوبوں کے تحفظات کو بھی دور کیا جائے ۔