جان دینے کی باتیں کرنے والے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ رہے ،لطیف اللہ خان

 جان دینے کی باتیں کرنے والے  ملک کو آئی ایم ایف کے پاس  گروی رکھ رہے ،لطیف اللہ خان

دائودخیل(نما ئندہ دنیا )پی ٹی آئی دائودخیل کے صدر حاجی لطیف اللہ خان نے کہا ہے کہ کپڑے بیچ کر ملک کی غریب عوام کو آٹا دینے والوں نے غریبوں کو لائنوں میں لگا دیا ہے ۔

اب جان دینے کی باتیں کرنے والے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ رہے ہیں اور ملک میں مہنگا ئی سونامی لا رہے ہیں جس سے غریب کا زندہ رہنا مشکل ہو جائے گا ،دالیں،پیاز،سبزیاں،گھی،تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہیں،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور مرکزی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آ ئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں