ڈی پی او فیصل کامران کا 15آفس،پولیس لائنز کا اچانک دورہ

ڈی پی او فیصل کامران کا 15آفس،پولیس لائنز کا اچانک دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی پی او محمد فیصل کامران نے تھانہ فیکٹری ایریا، پکار 15 کے دفتر، ذکاء اﷲ شہید پولیس لائنز کا سرپرائز وزٹ کیا۔۔۔

۔15 دفتر میں قائم کنٹرول روم کی کارکردگی چیک کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے نظام کا معائنہ کیا، ذکاء اﷲ شہید پولیس لائن میں سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا، پولیس لائن کے داخلی بیریئر پر سکیورٹی انتظامات بہترین ہونے پر ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور مین گیٹ پر باریک بینی کے ساتھ چیکنگ کرنے کے بعد احکامات جاری کیے ، اور تھانہ فیکٹری ایریا وزٹ کے موقع پر ایس ایچ او کو شہریوں سے خوش اصلوبی سے پیش آنے کی ہدایات دیں اور تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا، وزٹ کے موقع پر انچارج 15 اسسٹنٹ سب انسپکٹر صفدر اقبال، سکیورٹی انچارج فضل قادر، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا الیاس کلیار نے متعلقہ امور بارے ڈی پی او سرگودھا کو بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تحفظ اور پولیس کے جوانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں