پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4 دکاندار گرفتار

سرگودھا(نامہ نگار) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد طلحہ نے ماتحت عمل کے ہمراہ 7شمالی، 8شمالی اور 9شمالی میں کاروائیاں کرتے ہوئے پھل۔۔۔
اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے پر فیصل، کامران،ممتاز اور اشرف کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اس دوران درجن سے زائد داکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔