1 لاکھ15 ہزار بوری گندم خرید کی جا چکی :اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر

1 لاکھ15 ہزار بوری گندم خرید کی جا چکی :اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر

شاہ پور (نمائندہ دنیا)مرکز خرید گندم شاہ پور میں گندم کی خرید کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار بوری گندم خرید کی جا چکی ہے۔

 یہ بات اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد اسلم نے بتائی انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پہلا ٹارگٹ 80 ہزار بوری گندم کی خرید کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جسے بعد میں بڑھا کر ایک لاکھ چالیس ہزار کر دیا گیا جو پورا کر لیا جائے گا بارشوں کی وجہ سے گندم کی کٹائی اور گہائی میں تاخیر ہوئی ہے موسم بہتر ہوتے ہی گندم کی سپلائی اور خرید میں اضافہ ہو چکا ہے اب تک ایک لاکھ پچیس ہزار بوری باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر فروہ بتول اور محکمہ مال تحصیلدار ملک شاہد اقبال اوردیگر عملہ گندم کی خرید کے سلسلے میں بھاگ دوڑ کر رہا ہے ۔ گندم مہیا کرنے والے کاشتکاروں کو شیڈول بینکوں کے ذریعے فوری ادائیگی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں