چوکیداری نظام سے شہریوں کو سہولیات میسر ہو نگی: سردار محبوب کندی

چوکیداری نظام سے شہریوں کو سہولیات  میسر ہو نگی: سردار محبوب کندی

کندیاں(نمائندہ دنیا)حکومت کا اب گاؤں چمکیں گے پروگرام احسن فیصلہ ہے صاف پانی کی فراہمی،صفائی کا مربوط نظام،چوکیداری نظام جیسی بنیادی سہولیات شہریوں کو انکی دہلیز پر میسر ہوں گی۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن کندیاں سٹی سردار محبوب کندی نے میڈیا گفتگو میں مذید بتایا کہ دیہی علاقوں کی محرومیاں دور کرنے اور دیہات میں لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے پنجاب میں اب گاؤں چمکیں گے پروگرام شروع کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔

دیہات میں عوام کو شہر کی طرز کی سہولتیں فراہم کرنے سے دیہاتی آبادی کی شہروں میں منتقلی رک جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں