پرائم منسٹر سکیم کے تحت 284طلبا میں لیپ ٹا پ تقسیم

پرائم منسٹر سکیم کے تحت 284طلبا میں لیپ ٹا پ تقسیم

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار )یونیورسٹی آف میانوالی کے زیر اہتما م پرائم منسٹر یو تھ سکیم کے تحت طلبا میں لیپ ٹا پ کی تقسیم کے۔۔

سلسلہ میں یونیورسٹی کے لان میں پر وقار تقریب کاانعقاد ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں تھے ،جبکہ تقریب کی صدارت وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر اسلا م اﷲ خان نے کی ۔ سجاداحمد خاں، ڈاکٹر اسلا م اﷲ خان اور ڈی جی آڈٹ ایچ ای سی عز یز اﷲ خان نے ہو نہار طلباء وطالبات میں پرائم منسٹر یوتھ سکیم کے لیپ ٹا پ تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر سجاداحمد خاں نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے فراہم کر دہ یہ لیپ ٹاپ طلباء وطالبات کو مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مزید معاون ثابت ہو ں گے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو نیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر اسلام اﷲ خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم کی یو تھ سکیم کے تحت طلباء کو فراہم کئے جا نیوالے لیپ ٹا پ طلباء کے مستقبل کو بہتر بنائیں گے اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں گے ۔ یونیورسٹی آف میانوالی کے 284 سٹوڈنٹس میں آج لیپ ٹاپ تقسیم کیئے جارہے ہیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے یو نیورسٹی آف میانوالی کا دورہ کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار رانا عبدالماجد نے ڈپٹی کمشنر کو یو نیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے متعلق بریفنگ دی اور یو نیورسٹی کیلئے زمین کی فراہمی کا مطالبہ بھی پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں