این اے 87خوشاب ون میں سمیرا ملک کا گروپ ناقابل شکست:سمیع اللہ اعوان
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری ملک سمیع الحق اعوان نے کہا ہے۔۔
کہ حلقہ این اے 87خوشاب ون میں سابق وفاقی وزیر سمیر ا ملک کا گروپ ناقابل شکست ہے انشاء اﷲ انتخابی نتائج اس دعوے کو سچ ثابت کریں گے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ محترمہ سمیرا ملک گروپ نے اس حلقہ میں اپنے حریف امیدوار کو مسلسل چار بار شکست سے دوچار کیا اب انشاء اﷲ ایک بارپھر اپنی علاقائی و عوامی خدمات کی بدولت قومی ایوان میں پہنچیں گی ۔