فرضی انعامی سکیموں کا لالچ دے کر عوام کیساتھ لوٹ مار

فرضی انعامی سکیموں کا لالچ دے کر عوام کیساتھ لوٹ مار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی اے کی حکمت عملی بے سود جبکہ حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود فرضی انعامی سکیموں کا لالچ دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ بدستور سرگرم ہیں۔۔۔

شہریوں کو ٹیلیفون پر انعامی سکیموں کے جیتنے کی اطلاع دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کاشکار سادہ لوح شہری ہوتے ہیں جو انعام کے لالچ میں آ کر نقد رقم وغیرہ دے دیتے ہیں، یہی نہیں ان گروہوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر کئی پڑھے لکھے افراد بھی لٹ چکے ہیں،اس سلسلہ میں پی ٹی اے ہیلپ لائن جاری کر چکا ہے تاہم اس کی مناسب تشہیر اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ روز باروز دراز ہوتا جا رہا ہے ،شہریوں کی بڑی تعداد جن کو یہ ٹیلیفون کالز اور میسجز موصول ہو رہے ہیں نے پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ایسے خطرناک گروہوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں