روٹی چار روپے سستی کر کے پٹرول مہنگا کر دیا گیا

روٹی چار روپے سستی کر کے پٹرول مہنگا کر دیا گیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) روٹی چار روپے سستی کر کے پٹرول مہنگا کر دیا گیا شہری ن لیگی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں پر نئے نئے لطیفے گھڑنے لگے۔۔

 ، سینئر قانون غلام حسن زیدی ، رانا اعظم خان ، محبوب الطاف نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں بھی عجیب ہیں ایک دن عوام کو روٹی میں چار روپے کی ریلیف دے کر کروڑوں روپے کے ا شتہارات چھپوا دیئے اور پھر رات کے وقت شب خون مارتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کر دیا ، انہوں نے کہا کہ ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، مہنگائی سے پسے ہوئے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے شہری جو بمشکل بجلی اور گیس کے بل ادا کر رہے تھے اب خود کشی نہ کریں تو کیا کریں ؟ اپنے دو سال سے زیادہ کے دور اقتدار میں مسلم لیگ نواز نے ملکی معیشت تباہ و برباد کر کے رکھ دی ہے اس وقت ملک میں نہ کوئی کارخانہ چل رہا ہے نہ ہی عوام کو روزگار مل رہا ہے ۔ حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک کو تباہ کرنے کے مشن پر لگی ہوئی ہے ، حکومت ہوش کے ناخن لے اور مہنگائی پر کنٹرول کرے 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں