ضلعی زکواۃ وعشر آفیسر کی صدر بار ملک رضوان جمالی سے ملاقات

ضلعی زکواۃ وعشر آفیسر کی صدر بار  ملک رضوان جمالی سے ملاقات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ایڈمنسٹر یٹر زکو وعشر پنجاب کی ہدایت پر ضلعی زکواۃ وعشر آفیسر خوشاب شر جیل بدر نے۔۔

 ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر ملک محمد رضوان جمالی ایڈووکیٹ سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے شرکا کو صو بائی زکواۃ انتظامیہ پنجاب لاہور کی جانب سے زکواۃ کی رضا کارانہ وصولی کے حوا لے سے بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ زکو اسلام کے بنیادی ارکان میں سے اہل رکن ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ گذشتہ کئی سالوں سے زکو اۃ فنڈز سے مستحقین کو اربوں کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے تاہم زکو اۃکی رضا کارانہ وصولی میں سال بہ سال اضافے کی بجائے کمی ہو رہی ہے ۔مخیر حضرات اور صاحب حیثیت لوگوں کو رضا کارانہ طور پر اپنی زکو اۃ صوبائی زکو اۃفنڈز میں جمع کروانے کیلئے زکواۃ کی افادیت سے آ گاہ کرتے ہوئے ان کو اس کی ترغیب دی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی زکواۃ وعشر کمیٹی کے وفد نے محکمہ زکو وعشر کے مختلف مدات گزار ہ الانس،تعلیمی وظائف برائے دینی مدارس،تعلیمی وظائف برائے جنرل ایجوکیشن،فنی تربیت کیلئے امداد اور مستحقین کو مفت علاج معالجہ کی مد میں ان کے استحقاق فارموں پر مفت ادویات فراہم کر رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں