پلاسٹک، پولی تھین بیگز کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز

پلاسٹک، پولی تھین بیگز کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ تحفظ ماحولیات نے پلاسٹک، پولی تھین بیگز کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ۔۔

، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر سجاد احمد خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات رحمت اﷲ خان کی نگرانی میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم شروع کر دی گئی ۔ اس سلسلہ میں سنیئر انسپکٹر تحفظ ماحولیا ت محمد عمران علی نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کے ہمراہ کچہری، مین بازار اور دیگر مقامات پر پولی تھین/ پلاسٹک بیگز ڈیلرز کی دوکانوں کا دورہ کیا اور متعلقہ دوکانداروں کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پلاسٹک پروڈکشن ریگولیشن ایکٹ 2023 کے تحت سنگل پلاسٹک میٹریل کے استعمال پر پابند عائد کر دی گئی ہے جس کا باضابطہ اطلاق 5 جون 2024 سے ہوگاجس کے تحت پولی تھین / پلاسٹک بیگز کے استعمال ، فروخت اور تیاری پر مکمل پابند ی ہو گی۔ انھوں نے دوکانداروں اور کیمونٹی کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ غیر معیاری پلاسٹک بیگز نہ صرف زمینی اور فضائی آلودگی کا باعث بنتے ہیں بلکہ اس سے ہمارے گلی محلوں کا سیوریج سسٹم بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک صحت مند ماحول میں سانس لینے اور کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے پلاسٹک اور پولی تھین بیگز کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں