انٹر کالجیٹ والی بال ٹورنامنٹ پنجاب کالج نے جیت لیا

 انٹر کالجیٹ والی بال  ٹورنامنٹ پنجاب کالج نے جیت لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجیٹ والی بال ٹورنامنٹ میں پنجاب کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 ، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ رُوشنِ ضمیر کالرُ و کا کہناتھاکہ تعلیمی بورڈ سرگودہا کھیلوں کے فروغ کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے چیئرمین تعلیمی بورڈ/کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اورسیکرٹری تعلیمی بورڈسید ابوالحسن نقوی کی بھرپورمعاونت حاصل ہے ۔اس موقع پروقاص بٹ اورسیدنجم الحسن شاہ نے ریفری کے فرائض سرانجام دیئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں